Home Uncategorized ماہرہ خان کو اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

ماہرہ خان کو اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

Share
Share

اٹلی: پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین نے سخت تنقید کردی۔

ان دنوں ماہرہ خان اپنی نیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کی شوٹنگ کے لیے اٹلی میں موجود ہیں، اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں۔

ماہرہ خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں اٹلی کے شہر پگلیا کے حسین سیاحتی مقام اور غروبِ آفتاب کے دلکش مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی چند بولڈ تصاویر بھی شامل کیں، ان تصاویر میں اداکارہ کے مغربی طرز کے ملبوسات دیکھ کر مداح سیخ پا ہوگئے۔

مداحوں کو ماہرہ خان کا بولڈ انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اداکاراوٴں کو اپنی حدود کا معلوم ہونا چاہیے اور انہیں یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کیسا لباس اور اخلاق مسلمان کی شناخت ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان کے ایسے لباس پہننے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پھر وہ انٹرویوز میں یہ نہ کہیں کہ ان کی نانی اور ان کی والدہ انہیں بغیر آستین کے لباس پہننے کی اجازت نہیں دیتی تھیں۔

مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ماہرہ خان سے اس طرح کے بولڈ لباس پہننے کی توقع نہیں کی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...