Home Uncategorized دو مشہور ڈراموں میں آفر کے باوجود کام نہ کرسکنے کا تاحال افسوس ہے ،جنت مرزا

دو مشہور ڈراموں میں آفر کے باوجود کام نہ کرسکنے کا تاحال افسوس ہے ،جنت مرزا

Share
Share

لاہور:پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کا کہنا ہے کہ دو مشہور ڈراموں “پری زاد” اور “ہم کہاں کے سچے تھے” میں آفر ہونے کے باوجود کردار نہ کر سکنے پر آج بھی افسوس ہے۔تاہم مداح اب مجھے جلد ڈراموں میں کام کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

نجی ٹی شو میں اداکارہ جنت مرزا نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈرامہ “ہم کہاں کے سچے تھے” میں کبریٰ خان اور “پری زاد” میں اشنا شاہ کے کردار کی آفر ہوئی تھی لیکن اس وقت میں نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے معذرت کرلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ کو آڈیشن کے لیے پاکستان آنا پڑے گا، لیکن میں نہیں آئی جس کا اب افسوس ہے کہ کاش میں پاکستان میں ہوتی۔

جنت مرزا نے کہا کبریٰ خان اور اشنا شاہ دونوں اس شعبے میں طویل عرصے سے کام کر رہی ہیں اور دونوں ڈرامے بہت اچھے تھے لیکن اگر میں کوشش کرتی تو شاید ناظرین کو میری اداکاری بھی پسند آتی۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس مختلف ڈراموں کے کچھ سکرپٹس موجود ہیں جنہیں فائنل کرنے والی ہوں، مداح جلد ڈراموں میں کام کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...