Home sticky post جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا

جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ ملک کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات پر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔
برطانیہ کی معروف تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025 کو منعقدہ تقریب میں اعزازی ڈگری عطا کی۔
اس موقع پر یونیورسٹی نے جسٹس عائشہ کو قانون و انصاف کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات اور خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
خیال رہے کہ جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور پہلی خاتون جج شمولیت اختیار کی جو ملکی عدالتی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے، ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، اصول پسندی اور عدالتی بصیرت کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے یہ اعزاز پاکستان کی عدلیہ میں خواتین کی شمولیت اور کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کا ایک مثبت اشارہ ہے۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...