Home Uncategorized کیٹ مڈلٹن کا کینسر سے ریکوری کے بعد منظرِ عام پر آنے کا اعلان،نئی تصویر جاری

کیٹ مڈلٹن کا کینسر سے ریکوری کے بعد منظرِ عام پر آنے کا اعلان،نئی تصویر جاری

Share
Share

لندن:برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر سے ریکوری کے بعد منظرِ عام پر آنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ کیٹ مڈلٹن نے اپنی تازہ تصویر اور ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق آگاہی دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹ مڈلٹن جنوری میں کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد سے کسی بھی سماجی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں اور وہ منظرِ عام سے بالکل غائب تھیں تاہم اب کئی ماہ بعد انہوں نے کینسر سے ریکوری کے بعد اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے ہفتے کو منظرِ عام پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کیموتھراپی جاری ہے، علاج کے دوران اچھے اور برے دن دیکھے، کینسر کے علاج سے مطمئن ہوں لیکن ابھی علاج مزید چند ہفتے جاری رہے گا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے مارچ میں بتایا تھا کہ اس سال کے ابتدا میں پیٹ کی سرجری کے بعد انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...