Home سیاست خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست، آئی جی پنجاب طلب

خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست، آئی جی پنجاب طلب

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران عدالت پیش ہوئے۔

سی سی پی او لاہور نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ پر درج 2 مقدمات کی رپورٹ آئی جی پنجاب نے دی جس پر عدالت نے کہا کہ آپکی رپورٹ غیر تسلی بخش تھی، آئی جی پنجاب آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہوں۔

وکیل پنجاب حکومت نے دوران سماعت کہا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف مزید شواہد بعد میں ملے، پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کی، اس میں بتایا گیا دو مقدمات ہیں جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں۔

دوران سماعت خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو نئے مقدمے میں آج تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا جس پر عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اے ٹی سی کے اس حکم نامے کو چیلنج کیا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ میں نے اے ٹی سی کے اس حکم نامے کو چیلنج نہیں کیا۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو 3 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...