Home سیاست لاہوریوں نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت کے چاہنے والے ہیں،آصفہ بھٹو

لاہوریوں نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت کے چاہنے والے ہیں،آصفہ بھٹو

Share
Share

لاہور: شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے بلاول بھٹو کے جلسے میں مثالی شرکت پر زندہ دلانِ لاہور سے اظہار تشکر کیا۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ لاہوریوں نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت کے چاہنے والے ہیں اور سیاست میں نئی سوچ کو پسند کرتے ہیں، بلاول بھٹو کا تاریخی جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور والوں نے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا دیکھ لے کہ لاہور شہید بینظیر بھٹو کے صاحبزادے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا ہے، مسلم لیگ ن لاہور والوں کا ایسا پاور شو نہیں کرسکتی جیسا آج مختصر نوٹس پر پاکستان پیپلزپارٹی نے کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو مباحثے کا چیلنج کیا ہے، مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار میں اگر ہمت ہے تو وہ ٹی وی پر لائیو آکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مباحثے کے چیلنج کا سامنا کریں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...