Home Uncategorized گزشتہ ماہ بھارتی فوجیوں نے 17 کشمیریوں کو شہید، 78 کو گرفتار کیا،رپورٹ

گزشتہ ماہ بھارتی فوجیوں نے 17 کشمیریوں کو شہید، 78 کو گرفتار کیا،رپورٹ

Share
Share

سری نگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ 17کشمیریوں کو شہید کیا جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق 11کشمیریوں کو بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران شہید کیا، ان شہادتوں سے 2 خواتین بیوہ اور 10بچے یتیم ہو گئے ۔

اس عرصے کے دوران علاقے میں بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی اور محاصرے کی 212کارروائیاں کیں ۔

ان کارروائیوں کے دوران بھارتی فوج نے 78کشمیریوں کو گرفتار ، 10کو زخمی اور 3مکانات کو تباہ کردیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...