Home سیاست اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، لطیف کھوسہ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم کوئی نواز شریف نہیں کہ عدالتیں چشم براہ بیٹھی ہوں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ جو سزا دی گئی تھی وہ غلط تھی، فیصلہ عبوری تھا، اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ سے معطل ہوجائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بڑی پارٹی کو باہر رکھ کر الیکشن کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں۔ جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم نے متبادل پلان تیار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ یہ سب ہوچکا ہے۔ بیرسٹر گوہر خان کا اتنا تجربہ نہیں جتنا میرا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...