Home سیاست ملک کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ

ملک کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔

سپریم کورٹ کی فل کورٹ میٹنگ ہوئی جس میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

اس فیصلے کی روشنی میں کمرہ نمبر ایک میں 5 کیمرے لگا دیے گئے جن کے ذریعے پی ٹی وی پر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی گئی۔
چار کیمروں کا رخ بنچ کی جانب اور پانچویں کیمرے کا روسٹرم کی جانب رکھا گیا۔ کمرہ عدالت نمبر 1 میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی اور تمام نشستیں فل ہوگئیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے براہ راست کوریج میں خلل سے بچنے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔

Share
Related Articles

وزیر اعظم آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں...

عمران خان کو زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں، ریحام خان

کراچی:بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور سیاست دان ریحام خان...

میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی،وزیراعظم

ڈی جی خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے...

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے...