Home Uncategorized ماہرہ خان کے حسن نےساحل سمندر پر بھی رونق لگا دی نئی تصاویر وائرل

ماہرہ خان کے حسن نےساحل سمندر پر بھی رونق لگا دی نئی تصاویر وائرل

Share
Share

کراچی :معروف اداکارہ ماہرہ خان کی حسن کی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ نئی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

متعدد فلموں اور ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے برانڈ ایم بائے ماہرہ پرفیوم کے حوالے سے اہم پوسٹ جاری کرتے ہوئے ساحل سمندر پر بھی رونق لگا دی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر بطور پوسٹ جاری کی ہیں جن میں وہ سفید شرٹ پہنے ساحل سمندر کو خوشبو سے معطر کرتی نظر آرہی ہیں۔

جہاں ان تصاویر میں ماہرہ خان اپنے حسن کی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ دلکشی کی تمام حدیں پار کرتی نظر آرہی ہیں وہیں سمندر میں ڈوبتے سورج کی مدہم روشنی ان کے حسن کو دو آتشہ بنا رہی ہے۔

ماہرہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “اس کو بنانے میں دو سال کا عرصہ لگا اور میں یہ فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ ایک طویل پراسس سے گزر کر حاصل ہونے والی چیز بے حد بہترین ہے”۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...