Home Uncategorized مریم نواز سن لیں وقت کا پہیا گھومنے میں دیر نہیں لگتی، بیرسٹر سیف

مریم نواز سن لیں وقت کا پہیا گھومنے میں دیر نہیں لگتی، بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز سن لیں وقت کا پہیا گھومنے میں دیر نہیں لگتی۔پی ٹی آئی خواتین ہر اذیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں مگر آپ نہیں کر سکیں گی۔

ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مریم نواز پی ٹی آئی خواتین کو اذیت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہیں، عالیہ حمزہ، یاسمین راشد، ضنم جاوید اور دیگر کو غیرقانونی حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن ان بہادر خواتین کی جگہ آپ سلاخوں کے پیچھے ہوں گی، پی ٹی آئی خواتین ہر اذیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں مگر آپ نہیں کر سکیں گی۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو پیشی کے بہانے لاہور کی سڑکوں پر پولیس وین میں گھمایا جارہا ہے، تپتی دھوپ میں وین گھنٹوں کھڑی کر کے ان کو اذیت دی جاتی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ضمانتیں ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کی خواتین کو رہا نہیں کیا جا رہا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...