Home Uncategorized میٹا کا فیس بک اور انسٹا گرام کے درمیان میسجنگ فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

میٹا کا فیس بک اور انسٹا گرام کے درمیان میسجنگ فیچر ختم کرنے کا فیصلہ

Share
Share

کیلی فورنیا: فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے دونوں ایپس کے درمیان میسجنگ فیچر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میٹا نے 2020ء میں کراس ایپ میسجنگ فیچر متعارف کرواتے ہوئے کہا تھا کہ انسٹا گرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کو اکٹھا کر دیا جائے گا تاکہ صارفین کسی ایک پلیٹ فارم سے دیگر ایپس کے صارفین سے بات کر سکیں۔

اس کی آزمائش انسٹاگرام اور میسنجر میں کراس میسجنگ فیچر کے ذریعے کی گئی تاہم اب اچانک کمپنی کی جانب سے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے انسٹا گرام ہیلپ سینٹر پیج پر صارفین کو آگاہ کیا گیا کہ کراس میسجنگ فیچر دسمبر 2023ء کے وسط میں ختم ہو جائے گا۔

تاہم کمپنی کی جانب سے تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ اس فیصلے پیچھے وجہ کیا ہے، تاہم 9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسا ممکنہ طور پر یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹ ایکٹ (ڈی ایم اے) کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...