میکسیکو: میکسیکن لیگ کے ایک میچ کے دوران کتاگراؤنڈ میں گھس آیاکھلاڑیوں سے فٹبال چھین کر بھاگ نکلا۔
کتا گراونڈ میں داخل،کھلاڑیوں سے فٹ بال چھین کرسب کوڈاج دیتا رہا،فٹ سٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی اور کمنٹیٹرز بھی یہ لمحات انجوائے کرتے رہے۔
کتے کا فٹ بال چھیننے کاواقعہ میکسیکن لیگ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا جب ایک کتا گراوٴنڈ میں آگیا اور فٹبال لے کر بھاگ نکلا۔
گراوٴنڈ میں کتے نے فٹبال دانتوں سے پکڑ کر کھلاڑیوں، ریفری اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت سب کو خوب دوڑایا۔
کتے سے فٹبال واپس لینے کیلئے سب ہی کئی دیر تک کوشش کرتے رہے تاہم کتا بھی کھیلنے کے موڈ میں نظر آیا جس کی وجہ سے وہ فٹبال واپس دینے کو تیار نہ تھا اور اس کی وجہ سے کھلاڑیوں اور سکیورٹی عملے کو خوب دوڑنا پڑا۔
اس دوران شائقین سیٹیاں بجاتے اور نعرے لگاتے ہوئے اس واقعے سے محظوظ ہوتے رہے اور میچ کے کمنٹیٹر بھی اس حوالے سے کمنٹری کرتے رہے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے،خاص کر اس بات کو کہ کتا سب کو ڈاج دے کر کافی دیر تک گراونڈ میں بھاگتا رہا۔