Home Uncategorized مشرق وسطیٰ بحران، امریکی وزیر خارجہ ترکیہ اور اردن کا دورہ کرینگے

مشرق وسطیٰ بحران، امریکی وزیر خارجہ ترکیہ اور اردن کا دورہ کرینگے

Share
Share

نیویارک : اسرائیل کی غزہ پر جاری بمباری کے باعث خطے میں بڑھتے ردعمل کو روکنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اتوار کے روز ترکیہ پہنچیں گے۔

عرب میڈیاکے مطابق امریکی وزیر خارجہ 5 نومبر کو ترکیہ کے دارالحکومت میں اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

امکان ہے کہ ان کے اس دورے میں حوثیوں کے حالیہ راکٹ حملوں کے علاوہ شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کی موجودگی بھی زیر بحث آئے گی۔

امریکی وزیر خارجہ اس سے قبل بھی اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کا طویل دورہ کر چکے ہیں، اب بھی وہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کا دورہ کریں گے، ان میں اردن بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ ترکیہ اور اردن میں غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کے خلاف کافی ردعمل پایا جاتا ہے اور ان دونوں ملکوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی عملے کے حوالے سے سخت اقدامات کا بھی عندیہ دے رکھا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کی خطے میں ہونے والی ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کے پھیلنے کے امکانات و مضمرات کا موضوع بھی اہم ہوگا کیونکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور راکٹ حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...