Home Uncategorized معمولی ورزش بھی کولیسٹرول میں کمی کیلئے مفید قرار

معمولی ورزش بھی کولیسٹرول میں کمی کیلئے مفید قرار

Share
Share

ماہرین صحت نے واضح کیا ہے کہ معمولی ورزش بھی کولیسٹرول میں کمی لاسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بچپن میں سستی اور کاہلی بڑی عمر تک کولیسٹرول کی مقدار میں2 تہائی اضافہ کر سکتی ہے جو قلبی مسائل اور قبل از وقت موت کا سبب بن سکتی ہے،بچپن میں کولیسٹرول کی بلند سطح کو بعد کی زندگی میں قلبی مرض سے ہونے والی قبل از وقت موت کے ابتدائی اشاروں سے جوڑا جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معمولی سی جسمانی سرگرمیاں جیسے کہ چلنا یا گھر کے کام کرنا ان خطرات کو یکسر ختم کر سکتی ہیں ،تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ مذکورہ بالا اقسام کی سرگرمیاں معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کی نسبت زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج ہلکی جسمانی سرگرمیوں کی صحت کے حوالے سے اہمیت کو واضح کرتے ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ یہ سرگرمیاں ابتدائی زندگی میں کولیسٹرول کی مقدار میں اضافے اور ڈسلیپیڈیمیا سے بچانے میں اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...