Home Uncategorized امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد اراکین کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ، امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا

امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد اراکین کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ، امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا

Share
Share

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد اراکین نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔

ایوان نمائندگان کے اراکین نے اپنے خط میں کہا کہ سابق وزیراعظم سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کی جائے۔

خط میں صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکز بنایا جائے، پاکستانی حکومت سے بانی پی ٹی آئی کی حفاظت اور خیریت کی ضمانت لی جائے۔

اراکین کی جانب سے لکھے گئے خط میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں سے جیل میں بانی پی ٹی ا?ئی عمران خان سے ملنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

امریکی رکن گریگ کیسارکا کہنا تھا کہ امریکی اراکین کی جانب سے امریکی خارجہ پالیسی کے دیرینہ ناقد اور واشنگٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات رکھنے والے سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے اجتماعی مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہوئے اور وہ اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...