Home sticky post بھارت سے سیز فائر ہوسکتا ہے تو پی ٹی آئی سے بھی ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

بھارت سے سیز فائر ہوسکتا ہے تو پی ٹی آئی سے بھی ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے مکار دشمن کو بروقت اور بھرپور جواب دیا۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں سیز فائر خوش آئند ہے، ایسے اقدامات کیے جائیں کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوسکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں اور وہ جیل میں ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی قیادت اور کارکن ملاقات نہیں کرسکتے، اس قومی یکجہتی میں ہم چاہتے کہ مضبوطی اور یقینی کے ساتھ ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت جارحیت سے باز نہیں آرہا تھا، پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر جواب دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے مکار دشمن کو بروقت اور بھرپور جواب دیا، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو بھارت کو جواب دیا وہ پوری دنیا نے دیکھا، بھارت نے آئندہ کوئی جارحیت کی تو تب بھی ایسا سخت جواب آئے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...