Home سیاست نعیم پنجوتھہ نے مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

نعیم پنجوتھہ نے مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

Share
Share

سرگودھا:بانی پی ٹی آئی کے ترجمان برائے قانونی امور نعیم حیدر پنجوتھہ نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

اپنے بیان میں نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ سرگودھا کے حلقہ پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صبح معلوم ہوا کہ مریم نواز بھی پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہی ہیں، سوچا مریم نواز کا پی پی 80 میں بھرپور ویلکم کیا جائے۔

مریم نواز نے 2 قومی اور 3 صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے ہیں۔

ن لیگ کے سابق ایم پی اے صہیب برتھ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی خواہش پر مریم نواز پی پی 80 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور این اے 120 کے ساتھ لاہور سے پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوچکا ہے، ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے امیدواران سمیت آزاد امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات جمع کروائے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...