Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی جناح ہاؤس پرحملہ سمیت دہشتگردی کے مزید 3 مقدمات میں نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی جناح ہاؤس پرحملہ سمیت دہشتگردی کے مزید 3 مقدمات میں نامزد

Share
Share

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کے مزید 3 مقدمات درج، عمران خان جناح ہاوس پرحملہ سمیت دہشتگردی کے مزید 3 مقدمات میں نامزد کر دئیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کو دہشت گردی کے مزید 3 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

مزکورہ 2 مقدمات کے علاوہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ماڈل ٹاؤن وزیر اعظم سیکرٹریٹ پرحملے کے مقدمے میں بھی نامزد کردیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت 7 مقدمات درج تھے اور اب مزید مقدمات میں نامزدگی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کی تعداد10ہوگئی۔

بتایا گیا کہ انویسٹی گیشن کے بعد لاہورمیں دہشتگردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کیاگیا، گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں انہیں نامزد کیا گیا۔

عمران خان پر 9 مئی واقعات پرپنجاب کےدیگراضلاع میں دہشتگردی کے 19 مقدمات ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو ملتان کے 3، راولپنڈی کے 2 مقدمات میں نامزد کیا گیا جبکہ فیصل آباد کے 2، گوجرانوالا اور میانوالی میں ایک ایک دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...