Home تازہ ترین دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، بابر اعظم اور رضوان ٹی 20 سکواڈ سے ڈراپ

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، بابر اعظم اور رضوان ٹی 20 سکواڈ سے ڈراپ

Share
Share

لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، بابر اعظم اور رضوان ٹی 20 سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ ون ڈے سکواڈ کی کپتان محمد رضوان کے پاس ہی رہے گی جبکہ سلمان آغا ون ڈے ٹیم میں نائب کپتان کے فرائض نبھائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان سے ٹی 20 کی قیادت واپس لے لی گئی ہے، دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ون ڈے سکواڈ کی کپتان محمد رضوان کے پاس ہی رہے گی جبکہ سلمان آغا ون ڈے ٹیم میں نائب کپتان کے فرائض نبھائیں گے۔
ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بتایا کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد رضوان (کپتان) سلمان آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، ، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے سکواڈ سے شاہین آفریدی اور حارث روٴف کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں سلمان علی آغا کپتان جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عبدالصمد، ابرار احمد، حارث روٴف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خواجہ شامل ہیں۔

Share
Related Articles

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روم روانہ

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت...

جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو

کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کاکہناہے کہ فنکاروں...

چین میں سمارٹ ایجوکیشن سے متعلق وائٹ پیپر کا اجراء

بیجنگ :چین میں جاری ورلڈ ڈیجیٹل ایجوکیشن کانفرنس 2025 اختتام پذیر ہو...