Home سیاست نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں اپیل پر سماعت آج ہوگی

نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں اپیل پر سماعت آج ہوگی

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں اپیل پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویڑن بنچ سماعت کرے گا۔

احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں قائد ن لیگ نواز شریف کو 7 سال قید اور 2.5 ملین پاوٴنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی، سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل جمع کرا رکھی ہے۔

ادھر العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر بھی آج سماعت ہوگی۔

نیب نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے کم سزا سنائی، اضافہ کیا جائے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات،ر حکومتی اصلاحات، میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو

دبئی: وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ...

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی...