لاہور: چیئرمین مسلم لیگ ن منشور کمیٹی عرفان صدیقی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم یا این ایف سی ایوارڈ بارے کوئی تجویز نہیں ملی۔
چیئرمین مسلم لیگ ن منشور کمیٹی عرفان صدیقی نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز کمیٹی کے زیر غور بھی نہیں ہے، پارٹی میں بھی کسی سطح پر یہ معاملہ زیر غور نہیں آیا۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ذیلی کمیٹیوں کی طرف سے حتمی تجاویز کے لئے 30 نومبر تک توثیق کر دی گئی ہے۔