Home Uncategorized نورظفرخان کیسے شخص سے شادی کریں گی،اداکارہ نے دلی خواہش بتادی

نورظفرخان کیسے شخص سے شادی کریں گی،اداکارہ نے دلی خواہش بتادی

Share
Share

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نور ظفر خان نے کہا ہے کہ وہ اس شخص سے شادی کریں گی جو ان سے پیار کرتا ہوگا، اس کے لیے گلوکار یا اداکار ہونا ضروری نہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نور ظفر نے نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران شادی کے حوالے سے سوال پرادکارہ نور کا کہنا تھا کہ میں صرف اس شخص سے شادی کروں گی جو مجھ سے محبت کرے، میرا بہت سارا خیال رکھے، مذکورہ شخص کا تعلق چاہے کسی بھی شعبے سے ہو، اس کا اداکار یا گلوکار ہونا لازم نہیں ہے۔

 

کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار مجھے پہلے سے منفرد اور نئے کردار کی پیش کش ہو، اس لیے عام طور پر میں سکرپٹ کو مسترد کردیتی ہوں اور ڈراموں میں کام نہیں کرتی، میں سال میں ایک ہی ڈراما کرتی ہوں جس میں میرا کردار پہلے کردار سے مختلف اور اچھا ہوتا ہے۔

معاوضے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب اور ڈالر کی قدر بڑھنے کے حساب سے اپنا معاوضہ بھی بڑھاتی ہوں، جیسے جیسے ڈالر کے ریٹ اور مہنگائی بڑھتی ہے میں بھی اپنا معاوضہ بڑھا دیتی ہوں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...