اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے کرتے ہوئے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 اور 13 کی درمیانی شب پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے چار دہشتگرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے دوران کابل میں 313 کور کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں تراوو (TARAWO) دہشتگرد کیمپ کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ مؤثر فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹ اور اس سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
ایک اور فضائی حملے کے دوران صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔