Home Uncategorized امریکا کی غزہ پر قبضہ کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت

امریکا کی غزہ پر قبضہ کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت

Share
Share

واشنگٹن:امریکا کی جانب سے غزہ سے فلسطینی شہریوں کو بے دخل کر کے قبضہ کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کر دی گئی ہے۔اس معاملے پر اسرائیل کو امریکی حمایت حاصل نہیں۔

امریکی دفتر خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا نہیں چاہتا، امریکا کی میز پر فلسطینیوں کو نئی جگہ پر آباد کرنے کا منصوبہ موجود نہیں اس معاملے پر اسرائیل کو امریکی حمایت حاصل نہیں۔

دوسری جانب ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی نے کہا ہے کہ غزہ سے زیادہ تر امریکی اب رفاہ بارڈر کھولنے سے نکل آئیں گے، امریکا اور اسرائیل دوست ہیں لیکن جنگ بندی پر امریکا کا اسرائیل کے موقف سے اتفاق نہیں، رفاہ بارڈر کے ذریعے فلسطینی شہریوں کی بے دخلی نہیں چاہتے، غزہ پر اسرائیل کے قبضے کی مخالفت کریں گے۔

یاد رہے کہ اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کیلئے سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالے گا، ہمارے پاس غزہ کی سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں ہے تو حماس نے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا مظاہرہ کیا جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔

بنیامین نیتن یاہو کا حماس کی طرف سے یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو درمیان سے تقسیم کرنے کے بعد اسرائیلی فوج مزید علاقوں پر قبضہ کر چکی ہے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...