Home Uncategorized پاک سعودی عرب”مشترکہ اسپیشل فورسز کی مشق البطار-ون ” کا آغاز

پاک سعودی عرب”مشترکہ اسپیشل فورسز کی مشق البطار-ون ” کا آغاز

Share
Share

راولپنڈی:پاک سعودی عرب”مشترکہ اسپیشل فورسز کی مشق البطار-ون ” کی افتتاحی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔دو ہفتے طویل مشق میں پاک رائل سعودی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے مشقوں میں مشترکہ تعیناتیوں کے تصور کو فروغ دینا اور مستقبل میں فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں برادر ممالک کی افواج کے درمیان اس طرح کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا اور ایک دوسرے کےتجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...