Home نیوز پاکستان پاک فوج کا بٹگرام میں انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن کامیاب،تمام 8افراد کو بحفاظت اتار لیا گیا

پاک فوج کا بٹگرام میں انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن کامیاب،تمام 8افراد کو بحفاظت اتار لیا گیا

Share
Share

راولپنڈی:افواجِ پاکستان کا ریسکیو آپریشن بٹگرام میں کامیابی سے مکمل ہو گیا ۔تمام 8افراد کو بحفاظت اتار لیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کا بٹگرام میں انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن کامیاب ہوگیا ۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ج ی او سی ایس ایس جی نے اس ریسکیو آپریشن کی قیادت کی ۔پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم نے 600 فٹ بلندی پر چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرلفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر آرمی ایوی ایشن اور ایس ایس جی کی باصلاحیت ٹیم نے ریسکیو آپریشن کا تیزی سے آغاز کیا۔ بعد ازاں پاک فوج کی سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم اور پاکستان ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر بھی آپریشن کا حصہ بنا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی جس کے باعث آپریشن کی کامیابی ممکن ہوسکی

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ آپریشن کے دوران پاک فوج اور پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بےمثال مہارت اورکارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے پایا تکمیل تک پہنچانے میں لوکل کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں اس آپریشن میں سول انتظامیہ اور لوکلز نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔یہ ایک انتہائی مشکل اور کھٹن آپریشن تھا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج اور پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی آپریشن کا آغاز کیا۔پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم، پاک فضائیہ، لوکل انتظامیہ، اور کیبل ایکسپرٹس کی مدد سے پاکستانی تاریخ کے اس منفردآپریشن کو سرانجام دیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں عوام کی آواز پر لبیک کہا ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور رہیں گی۔

Share
Related Articles

مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل

اسلام آباد:مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا...

پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا...

ملٹری ٹرائلز کیس،آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاوٴ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاوٴ کا عالمی...