Home نیوز پاکستان پاکستان پرامن ملک ہے، جاپان ٹریول ایڈوائزری پر نظرِثانی کرے، گورنر پنجاب

پاکستان پرامن ملک ہے، جاپان ٹریول ایڈوائزری پر نظرِثانی کرے، گورنر پنجاب

Share
Share

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان سیاحتی اعتبار سے پُرامن ملک ہے، جاپان اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں تجارت، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اسپننگ ملز جاپانی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں، جاپان میں مقیم پاکستانی اس کی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ جاپانی آٹو موبائلز کی اچھے معیار کی وجہ سے پاکستان میں مانگ ہے، پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے،تعلیمی شعبے میں دونوں ممالک کے طلبہ کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں، جاپان سے طلبہ یہاں آ کر یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کریں۔

ملاقات میں جاپانی سفیر نے کہا کہ عوامی سطح پر رابطے بڑھانے کیلئے تعلیمی اور تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

عالمی مارکیٹ میں سونے کےنرخ گرنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی...

عافیہ صدیقی کے بدلے امریکا کو شکیل آفریدی کی حوالگی، حکومت کا جواب بھی سامنے آگیا

اسلام آباد:امریکا میں اسیر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی...

حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد:حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا...

اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججز نے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی

اسلام آباد:اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججز نے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی۔...