Home sticky post پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا،بات چیت مثبت رہی، آئی ایم ایف اعلامیہ

پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا،بات چیت مثبت رہی، آئی ایم ایف اعلامیہ

Share
Share

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔آئی ایم ایف کاکہناہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام پر جائزے کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے، بہتری، صحتِ عامہ کی بہتری، تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظ اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے نمایاں پیش رفت کی ہے، پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حکومتی قرضوں کو کم کرنے کے لیے سخت معاشی اقدامات کیے ہیں اور مہنگائی کم کرنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی اپنائی گئی ہے، بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے بھی اصلاحات کی گئی ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا ہے، کلائمیٹ ریفارمز ایجنڈے پر مذاکرات کیے گئے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ممکنہ طور پر فنڈز فراہم کیے جا سکتے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے لیے ورچوئلی بات چیت جاری رکھیں گے۔

Share
Related Articles

پاکستان نے جونیئر ڈیوس کپ جیت لیا

پاکستان نے جونیئر ڈیوس کپ جیت لیا، فائنل میں انڈونیشیا کو دو...

وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ بدھ سے سعودی عرب...

پانچ اکتوبر احتجاج کیس، عمرا یوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 اکتوبر احتجاج کیس میں اپوزیشن لیڈر...

حکومت سندھ کا نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد:حکومت سندھ نے نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم...