Home کھیل پاکستان نے ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیت لیا

پاکستان نے ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیت لیا

Share
Share

کراچی: قازقستان میں ہونے والی ایشیائی چیمپئن شپ میں پاکستان نے روڈ سائیکلنگ میں تاریخ رقم کردی، قومی سائیکلنگ ٹیم نے چیمپئن شپ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق قومی سائیکلسٹ علی الیاس نے انفرادی ٹائم ٹرائل ایونٹ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ فتح اپنے نام کی۔

چیمپئن شپ میں ایشیا بھر کے بہترین سائیکل سواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔علی الیاس نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کو گلے لگا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی سے تعلق رکھنے والےعلی الیاس نے گزشتہ برس ماسٹرز کیٹگری میں سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔

12جون تک جاری رہنے والی چیمپین شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 8 رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم میں علی الیاس، امجد خلیل، عبدالوہاب، محمد اسماعیل انور، نثار علی، شایان رضوان، دانش نسیم، اور عاطف حسین قاضی شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان جیمپین شپ کے دوران قومی سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کانگریس کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Share
Related Articles

دوسراٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراوٴنڈ پر شکست دے دی

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز...

آئی سی سی نے سال 24 کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے نام کا اعلان کردیا،صائم ایوب نظر انداز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے صائم ایوب کو نظر...

دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ،ویسٹ انڈیزکو جیت کے لئے 6وکٹیں، پاکستان کو 178 رنز درکار

ملتان:پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز...

دوسرا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کو پاکستان کیخلاف 242 رنز کی برتری حاصل

ملتان:پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کی دوسری...