Home Uncategorized پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کا ایک اور عالمی اعزاز ،فلم “مڈراز ایزی” کا حصہ بن گئیں

پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کا ایک اور عالمی اعزاز ،فلم “مڈراز ایزی” کا حصہ بن گئیں

Share
Share

لاہور:پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ نے ایک اور عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔فلم “مڈراز ایزی” کا حصہ بن گئیں ۔

پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ پولائٹ سوسائٹی اورمس مارول کے بعد آگاتھا کریسٹی کے ناول پر مبنی فلم “مڈراز ایزی” کا حصہ بن گئی ہیں، نمرہ اس سیریز میں مسز ہمبلبی کا کردارنبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ اداکار شامل ہونگے۔

حال ہی میں اس فلم کی عکس بندی سکاٹ لینڈ میں شروع ہو گئی ہے، بی بی سی کی نئی تھرلر سیریز کیلئے ڈیوڈ جانسن، مورفڈ کلارک اور پینی لوپ ولٹن کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

دو پارٹ پر مشتمل سیریز کو سیان ونمی نے تحریر کیا ہے جبکہ اسے بھارتی نژاد برطانوی فلمساز مینو گاور ہدایت کاری دیں گی۔

خیال رہے کہ نمرہ نے پولائٹ سوسائٹی اور مس مارول میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...