Home Uncategorized بالی ووڈ سٹارزسنیل شیٹھی اور نرگس فخری سے پاکستانی اداکاراؤں کی ملاقات

بالی ووڈ سٹارزسنیل شیٹھی اور نرگس فخری سے پاکستانی اداکاراؤں کی ملاقات

Share
Share

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں کی بالی ووڈ کے معروف سٹارز سنیل شیٹھی اور نرگس فخری کے ساتھ امریکا میں ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حال ہی میں امریکا میں پاکستان شوبز انڈسٹری اور بالی ووڈ کے اداکار و اداکاراؤں کی ایک میچ کے دوران آپس میں ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ صنم بلوچ، اشنا شاہ اور شائستہ لودھی بھارتی اداکارہ نرگس فخری کے ساتھ موجود ہیں جبکہ یہ ایک ہی ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں۔

ایک اور تصویر میں شائستہ لودھی اور صنم بلوچ بالی ووڈ سٹار سنیل شیٹھی کے ساتھ موجود ہیں۔، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ سٹار شاہد آفریدی اور سنیل شیٹھی کی ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...