Home sticky post 6 بھارتی حملوں پر پاکستانی عوام شدید غصے میں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو

بھارتی حملوں پر پاکستانی عوام شدید غصے میں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو میں بھارت کے بلااشتعال اقدامات اور حملوں پر پاکستان کے عوام کے شدید غصے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے آج شام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اس موقع پر وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید، 57 زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے حملوں نے نہ صرف پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بلکہ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

شہباز شریف نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصّے میں ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، وزیراعظم نے جنوبی ایشیاءکی موجودہ سیکیورٹی صورت حال پر صدر ڈونلڈٹرمپ کی تشویش کو سراہا۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ وہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ اس مقصد کے لیے انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا،نئے پوپ کا انتخاب ہوگیا

ویٹی کن: ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں...

پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں...

نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی، چیئرمین واپڈا

اسلام آباد:چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے کہا ہے کہ...

بھارت نے پاکستان میں ڈرون کیوں بھیجے؟

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 سے زائد...