Home sticky post 3 پاکستان کا جوہری پروگرام جارحیت نہیں دفاع کے لیے ہے، ہم پر پابندیوں کاکوئی جواز نہیں،وزیراعظم

پاکستان کا جوہری پروگرام جارحیت نہیں دفاع کے لیے ہے، ہم پر پابندیوں کاکوئی جواز نہیں،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام جارحیت نہیں دفاع کے لیے ہے، ہم پر جو پابندیاں لگائی گئی ہیں ان کا کوئی جواز نہیں۔جتنے بھی وسائل ہیں دہشت گردی کے خاتمے لیے لگا کر بھرپور مقابلہ کیا جا رہا ہے جب تک دہشت گردی کا سر نہیں کچلا جاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ چند ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ چند دن پہلے خوارج کے حملے میں 17سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ہوئی، ہماری فورسز نے 8 خوارج کو جہنم رسید کیا، سپہ سالا خود گئے اور اہلکاروں کو حوصلہ دیا، حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جتنے بھی وسائل ہیں دہشت گردی کے خاتمے لیے لگا کر بھرپور مقابلہ کیا جا رہا ہے، خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں۔ خیبر پختون خوا میں فرقہ واریت کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، دونوں گروپ مسلح ہیں، کرم میں جب یہ قتل غارت گری ہو رہی تھی اس وقت اسلام آباد پر چڑھائی کی جا رہی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام 24 کروڑ عوام کا ہے، پاکستان کے نیوکلیئر پرگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، پاکستان کا جوہری پروگرام جارحیت نہیں دفاع کے لیے ہے، ہم پر جو پابندیاں لگائی گئی ہیں ان کا کوئی جواز نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ گزشتہ روز کمیٹی کی میٹنگ ہو گئی ہے، قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات کے تابع کریں، قومی مفاد کو سامنے رکھ کر گفتگو ہو گی تو یکجہتی کو فروغ ملے گا۔ کسی کی نیت پر شک نہیں اْمید ہے دونوں کمیٹی ایسا حل نکالیں گی جس کا ملک کو فائدہ ہو گا، اْمید ہے کہ ملک کے معاشی استحکام مزید مستحکم ہو گا، 2018ء کے بعد مہنگائی سب سے کم سطح پر ہے اور ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بنگلا دیش سے تعلق بن رہا ہے، ڈاکٹر یونس سے قاہرہ میں مثبت گفتگو ہوئی، بنگلا دیش کے لیے ہماری چاول کی ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کوچھ وکٹوں سے شکست دے دی،ویرات کوہلی کی شاندار سنچری

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں بھارت نے ویرات...

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی:بھارت کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری...

حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا، اسرائیلی طیاروں کی جنازہ گاہ کے اوپر پروازیں، مختلف علاقوں میں بمباری

بیروت:لبنان کے دارالحکومت میں مسلح مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے شہید سربراہ...

پاکستان ڈربی ریس سردار نامی گھوڑے نے جیت لی،صدرزرداری نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

لاہور: لاہور ریس کلب میں منعقدہ پاکستان ڈربی ریس 2025 میں سردار...