Home سیاست پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دے دی گئی

پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دے دی گئی

Share
Share

راولپنڈی: سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دے دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے رہنما تحریک انصاف پرویز الہٰی کی جیل میں بی کلاس سمیت تمام سہولتیں دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

پرویز الہٰی کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی طرف سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی۔

رپورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ہائیکورٹ کے حکم پر بی کلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

دوران سماعت وکیل سردار عبدالرازق خان نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی کو جیل میں بی کلاس کی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ پرویز الہٰی کو گھر کے کھانے اور فیملی سے ہفتے میں دو دفعہ ملاقات کی اجازت دی جائے۔

جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ پرویز الہٰی کو گھر کے کھانے اور فیملی سے 2 بار ملاقات کی اجازت ہوگی۔

بعدازاں عدالت نے پرویز الہٰی کی بی کلاس سمیت تمام سہولتیں دینے کی حکومت پنجاب کی یقین دہانی کے بعد رٹ پٹیشن کو نمٹا دیا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...