Home sticky post 3 پی ایف یو جے کا متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

پی ایف یو جے کا متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

Share
Share

لاہور: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔
پی ایف یو جے نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) قانون کے خلاف آج 31 جنوری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
پی ایف یو جے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، صحافی برادری احتجاجی ریلیاں نکالے گی، صحافی سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کی کوریج سیاہ پٹیاں باندھ کر کریں گے۔
پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ اور جنرل سیکرٹری ارشد انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صدر مملکت سے ملاقات کی درخواست کی تھی، صدر کا ملاقات کیے بغیر ہی بل پر دستخط کرنا افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وکلا اور سول سوسائٹی کو متحرک کرنے کے لیے ملک گیرمہم شروع کی جائے گی، کالے قانون کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے دھرنے کی کال بھی دی جائے گی۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...