Home نیوز پاکستان پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 160 حاجیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئی

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 160 حاجیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئی

Share
Share

کراچی: پی آئی اے کی جدہ سے کراچی پہلی بعد از حج پرواز پی کے 860 آج 160 حجاج کو لے کر پہنچ گئی۔

پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر عمر خان، ائیرپورٹ مینیجر جاوید پیچوہو اور پی آئی اے کے دیگر افسران نے حاجیوں کا استقبال کیا۔

پی آئی اے 35 ہزار سے زائد حجاج کو سعودی عرب سے 171 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائے گی۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت تقریباً 19,500 حجاج، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 14,900 اور تقریباً 630 خدام حجاج پاکستان پہنچیں گے۔

پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ اور پشاور کے لیے بعد از حج پروازیں چلا رہی گی۔ سکھر اور کوئٹہ کے حجاج کراچی سے روڈ کا سفر کریں گے۔

پی آئی اے بعد از حج آپریشن 21 جولائی کو ختم ہوگا۔

Share
Related Articles

پاک بحریہ کی نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیاری مکمل

اسلام آباد:پاک بحریہ نے نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی...

بہاولپور کے شیر باغ میں بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا

بہاولپور: بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی ٹائیگر ہلاک...

کوہاٹ میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2خواتین جاں بحق

پشاور:کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے...

لڑائی جھگڑا کیس ، پی ٹی آئی رہنما ء شیر افضل مروت بری

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سپریم کورٹ میں لڑائی...