Home کھیل ‎بھارت کے خلاف خراب کارکردگی ، ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے،محسن نقوی

‎بھارت کے خلاف خراب کارکردگی ، ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے،محسن نقوی

Share
Share

نیویارک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ قوم قومی کرکٹ ٹیم میں جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی۔

میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن بھارت کے خلاف انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔ ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

محسن نقوی نے عندیہ دیا کہ قوم قومی کرکٹ ٹیم میں جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی، ہم نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی، ہمیں بہتر کارکردگی دکھانی ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ٹیسٹ، قومی سپنرز کی تباہ کن باوٴلنگ،مہمان ٹیم 163 رنز پر آؤٹ،نعمان کی شاندار ہیٹرک

ملتان: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی...

دوسراٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی، 8 کھلاڑی آؤٹ، نعمان کی ہیٹرک

ملتان: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی...

خوشدل شاہ کی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت متوقع

لاہور :پاکستان کے آل راوٴنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اور سہ...

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...