Home Uncategorized پوپ فرانسس نے غزہ میں نہتے شہریوں پر حملوں کو دہشت گردی قرار دے دیا

پوپ فرانسس نے غزہ میں نہتے شہریوں پر حملوں کو دہشت گردی قرار دے دیا

Share
Share

ویٹی کن سٹی: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملوں کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

ہفتہ وار دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے جنگ نہیں، دہشت گردی ہیں، غزہ سے مسلسل سنگین اور دردناک خبریں آرہی ہیں، نہتے شہریوں کو بموں، گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مقدس مقامات کے اندر بھی حملے ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسیحی خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنائپرز نے چرچ میں خاتون اور اس کی بیٹی کو مارا، دیگر کو زخمی کیا، کچھ کہتے ہیں یہ دہشتگردی ہے یا جنگ ہے، یہ تو دہشتگردی ہے، خدا جنگ روکتا ہے، آئیے خدا سے امن کی دعا کریں۔

ادھر فرانس نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ ہوا تو مزید نقصان ہو گا، اسرائیلی فوج کے حملوں میں عام شہری بڑی تعداد میں ہلاک ہو رہے ہیں، جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے، تمام فریقین مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کریں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...