Home تازہ ترین پی پی پی خیبرپختونخوا نے کوہستان میگا کرپشن کے خلاف نیب میں درخواست دائر کردی

پی پی پی خیبرپختونخوا نے کوہستان میگا کرپشن کے خلاف نیب میں درخواست دائر کردی

Share
Share

پشاور:پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے کوہستان میں میگا کرپشن کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں درخواست دائر کردی۔

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے ترجمان گوہر انقلابی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری شازی خان نے میگا کرپشن کے خلاف نیب میں درخواست دائر کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزام تراشی اورکرپشن کے الزامات لگانے والے سرٹیفائیڈ چور نکلے، خود کو ریاست مدینہ کے دعویدار کہنے والوں نے 2020 سے 2024 تک صرف ایک محکمے میں 40 ارب روپے کی کرپشن کی ہے۔

گوہر انقلابی کا کہنا تھا کہ ایک ڈمپر ڈرائیور کے نا م پر فرضی کنسٹرکشن کمپنی بنا کر ان کے اکاؤنٹ میں 40 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی، بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں میں صرف ملازمین شامل نہیں بلکہ اس میں صوبے کی اعلیٰ قیادت بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا مطالبہ کرتی ہے کہ ان کے نام بھی عوام کے سامنے لائے جائیں کیونکہ یہ جو پارسا بنے ہوئے ہیں یہ سر تاپا کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ترجمان پی پی پی خیبرپختونخوا نے کہا کہ تاریخ کی بدترین مثال قائم کرنے پر صوبائی حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات...

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے...