Home نیوز پاکستان بجلی صارفین پر 144 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

بجلی صارفین پر 144 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

Share
Share

اسلام آباد: بجلی صارفین پر ایک بار پھر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 144 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، جس میں چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

فیسکو کی جانب سے 23 ارب 49 کروڑ،گیپکو کی جانب سے 16 ارب 13کروڑ روپے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔ حیسکو نے 9 اور آئیسکو نے بھی 9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی ہے۔

لیسکو کی جانب سے 31 ارب اور میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ہے۔ پیسکو 9 ارب، کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔

خیال رہے کہ بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے نہ صرف شہری ذہنی اذیت کا شکار بن رہے ہیں بلکہ تاجر برادری بھی اس سلسلے میں حکومتی پالیسی سے نالاں ہے اور بجلی مہنگی کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہے۔

Share
Related Articles

مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل

اسلام آباد:مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا...

پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا...

ملٹری ٹرائلز کیس،آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاوٴ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاوٴ کا عالمی...