اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کو ان کے 67ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
قومی قیادت کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ پوری قوم اپنے شہیدوں کی شجاعت اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔
بیانات میں کہا گیا کہ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے، اور میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔