Home Uncategorized نیند کے دوران چہرے پر پڑنے والا دباوٴ جھریوں کاسبب بن سکتاہے ،ماہرین صحت

نیند کے دوران چہرے پر پڑنے والا دباوٴ جھریوں کاسبب بن سکتاہے ،ماہرین صحت

Share
Share

لندن: صحت مند جِلد کے لیے ہمیں باقاعدگی کے ساتھ پانی پینے اور سورج سے بچنے سمیت کئی کام کرنے ہوتے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق جلد کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے اپنے سونے کے انداز کو دیکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے لوگوں کو ایسے انداز میں سونے منع کیا جارہا ہے جس سے دورانِ نیند ان کے چہروں پر دباوٴ بڑھے، ایسا کرنا ان کے چہرے کے نقوش کو تبدیل کر سکتا ہے۔

متعدد افراد اس بات سے ناآشنا ہوتے ہیں کہ سونے کی عادات ہمارے چہرے کے سانچے کو بدل سکتی ہیں اور اس پر جھریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

کلینیکل فیشلسٹ کیٹ کَر نے سونے کی پوزیشن سے چہرے کے نقوش متاثر ہونیکی وجہ کے متعلق بتایا کہ ایستھیٹک سرجری جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نیند کے دوران چہرے پر پڑنے والا دباوٴ اور تناوٴ چہرے کے نقوش خراب ہونے کا سبب بنتا ہے۔ عمودی تہوں اور لکیروں کی صورت میں دِکھنے والی یہ خرابی تب ظاہر ہوتی ہے جب ہم کسی کروٹ یا پیٹ کے بل یعنی الٹے ہوکر سوتے ہیں۔

یہ عمودی تہیں پہلے تو وقتی طور پر لکیروں کی صورت ظاہر ہوتی ہیں لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ یہ ہمارے چہرے پر مستقل نشان چھوڑ دیتی ہیں۔

اوکیولوپلاسٹک سرجن ڈاکٹر مریم زمانی کے مطابق کروٹ سے سونا ایک مخصوص جگہ پر مسلسل دباوٴ کا سبب بنتا ہے اور نتیجے میں جس کروٹ سے سویا جاتا ہے اس جانب لکیریں بنتی ہیں اور بگڑ کر جھریوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ بعد ازاں یہ آنکھوں، ہونٹوں اور چہرے کی بے ہنگمی کو بدتر کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...