Home sticky post 5 وزیراعظم کی رمضان پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت

وزیراعظم کی رمضان پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت

Share
Share

رمضان پیکیج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزادجموں و کشمیر کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے۔اس پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نادرا اور ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت کی رمضان ریلیف پیکج میں پیسے مستحقین تک ڈیجیٹل والٹ کے انتہائی سہل اور شفاف نظام کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں ؛ اس ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں اپنایا جائے۔

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے ٹیلی کام کمپنیوں اور بینکوں کی جانب سے چلائی جا رہی آگہی مہم کو مزید موٴثر بنانے اور اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی ہے ایسے تمام مستحق افراد جن کو رقم مل چکی ہے ان کی تمام تر دستاویزی تفصیلات موجود ہیں وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے 2224 ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے اب تک ڈیڑھ ملین سے زیادہ مستحقین کو ٹیلیفون کالز کی جاچکی ہیں۔

Share
Related Articles

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا...

ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی،اویس لغاری

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد...

زمین سے ہزاروں نوری سال دور عجیب و غریب ساخت کا حیرت انگیز ستارہ

زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر ایک عجیب و...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،سیاسی و عسکری شخصیات کی شرکت

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز...