Home Uncategorized یوٹیوب کی”پلے ایبلز”فیچر کی عوامی سطح پر آزمائش

یوٹیوب کی”پلے ایبلز”فیچر کی عوامی سطح پر آزمائش

Share
Share

کیلیفورنیا:ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے گیمنگ فیچر ’پلے ایبلز‘ کی عوامی سطح پر آزمائش شروع کر دی۔صارفین گیمز کو یوٹیوب ہسٹری میں محفوظ بھی کر سکیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب نے پلے ایبلز کو زیر آزمائش فیچر کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد مخصوص صارفین ڈیسک ٹاپ یا موبائل پر ویب سائٹ اور ایپ استعمال کرتے ہوئے گیم کھیل سکیں گے۔

اگر آپ ان مخصوص صارفین میں سے ہیں جن کو اس فیچر تک رسائی ہے تو آپ یوٹیوب پر ’پلے ایبلز‘ نامی خانہ دیکھ سکیں گے، یہ گیمز فیڈ پر موجود دیگر کونٹینٹ کے ساتھ ہی دِکھائی دیں گے، صارفین گیمز کو یوٹیوب ہسٹری میں محفوظ بھی کر سکیں گے۔

گیمز سے متعلق کمپنی کی جانب سے مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں تاہم ملازمین کی جانب سے جن گیمز کی آزمائش کی گئی تھی ان میں سے ایک سٹیک باؤنس ہے جو گوگل کے گیم سنیکس پلیٹ فارم پر موجود ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...