Home Uncategorized رابی پیر زادہ طویل عرصے بعد عروسی لباس میں منظر عام پر آگئیں

رابی پیر زادہ طویل عرصے بعد عروسی لباس میں منظر عام پر آگئیں

Share
Share

لاہور: اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ اور موجودہ سماجی کارکن رابی پیر زادہ طویل عرصے بعد عروسی لباس میں سامنے آ گئیں ۔

 

 

گزشتہ دنوں رابی پیرزادہ نے سلور رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیے دلہن کے روپ میں گلاب کے پھولوں کا ہار ہاتھوں میں پکڑے ہوئے مختلف تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

 

انہوں نے ان تصاویر کے ساتھ مبہم کیپشن بھی لکھا کہ “جب ٹوٹا ہوا دل جڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے” جبکہ دوسری تصویر کے ساتھ “الحمداللہ” لکھا۔

 

سابقہ گلوکارہ کی تصاویر نے جلد ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، صارفین کو لگا کہ انہوں نے شادی کر لی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔تاہم اب رابی پیرزادہ نے ان تصاویر کی وضاحت پیش کردی۔

 

انہوں نے اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ مذکورہ تصاویر ان کی اپنی شادی کی نہیں ہیں بلکہ یہ ایک بہادر اکیلی ماں کی بیٹی کی شادی کی ہیں جسے نجی کمپنی نے سپانسر کیا ہے اور یہ جوڑا بھی اسی کمپنی کی جانب سے دیا گیا ہے۔

 

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سپانسر کیے گئے پیسوں سے کسی ضرورت مند بیٹی کی شادی کے اخراجات برداشت کریں گے۔

 

خیال رہے کہ رابی پیرزادہ ماضی میں گلوکاری، اداکاری، ماڈلنگ کر چکی ہیں تاہم مختلف تنازعات کے بعد اب وہ دین کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...