Home سیاست پرویز الہٰی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرانے کی استدعا

پرویز الہٰی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرانے کی استدعا

Share
Share

لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرائے۔

پرویز الہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرانے کے کیس کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اس درخواست میں تو نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے، سنگل بنچ نیب کیس کی کیسے سماعت کر سکتا ہے؟

پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ جو کیس نیب عدالت سے آئے وہ دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سنگل بنچ نیب کیس سماعت نہیں کر سکتا، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ بھی اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائیں، فریقین کو سن کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

آئی ایم ایف کی جانب سے بھارتی مطالبہ مسترد ،پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ...

بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، مشعال ملک

اسلام آباد: انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی...

صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی...

مریم نواز نے اپنی زمین، اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح کردیا، 3مرلہ کے پلاٹ مفت ملیں گے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں بے گھر افراد...