ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 149 رنز سے شکست دیدی
Share your love
ممبئی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 23 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 149 رنز سے بآسانی شکست دیدی۔
ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے۔
283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 233 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، محمود اللہ نے 111 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے جیڑالڈ کوٹزی نے 3، مارکو جانسن، لیزاد ولیمز اور کاگیسو ربادا نے 2،2 جبکہ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی جانب سے اوپننگ لٹن داس اور تنزید حسن نے کی تاہم ساتویں اوور کی پہلی گیند پر تنزید حسن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، لٹن داس بھی 22 رنز بنا کر چلتے بنے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شکیب الحسن ایک، مشفق الرحیم 8، مہدی حسن میراز 11، نسیم احمد 19 ، حسن محمود 15 اور نجم الحسن شنتو بغیر کوئی رن سکور کئے پویلین لوٹ گئے۔
قبل ازیں جنوبی افریقہ کی جانب سے کھیل کا آغازکوئنٹن ڈی کوک اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے کیا تاہم راسی وین ڈیر ڈوسن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈی کوک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 174 رنز کی اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم 60، ہینرک کلاسن 49 گیندوں پر 8 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 90 رنز جبکہ ریزا ہینڈرکس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ میلر34 رنزکیساتھ ناقابل شکست رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جبکہ مہدی حسن، شرف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔