اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کا مقدمہ لڑنا میرے لیے قابل فخر ہے، بلاول بھٹو
Share your love
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا سے متعلق عالمی بیداری کی جدوجہد جاری رکھوں گا،اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کا مقدمہ لڑنا میرے لیے قابل فخر ہے۔
گزشتہ روز اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی کاوشوں سے آج دنیا اسلامو فوبیا کا عالمی دن منا رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہر سال 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا عالمی دن منایا جائے گا، اسلاموفوبیا سے متعلق عالمی بیداری کی جدوجہد جاری رکھوں گا،اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کا مقدمہ لڑنا میرے لیے قابل فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں سے نفرت اور تعصب کا خاتمہ ضروری ہے، بھارت میں مسلم اقلیت کو بدترین جبر کا سامنا ہے، مسلمان ہونا کشمیریوں کا جرم بنا دیا گیا ہے جبکہ فلسطین کے مسلمانوں کو عقیدے کی بنیاد پر نشانہ بنانا معمول ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام میں خواتین کے حقوق کی اہمیت سے دنیا کو آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے،اقوام متحدہ دنیا میں مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت کے رویے کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔