Enter your email address below and subscribe to our newsletter

الیکشن کمشن کا بڑا فیصلہ آگیا

Share your love

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (انتخابی افسران)  کا تقرر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں کے لیے آر اوز تعینات کیے ہیں۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کے 36 اضلاع کے لیے ڈی آر اوز بھی تعینات کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز بیوروکریسی سے لیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابی عمل کے لیے 297 آر اوز اور 594 اے آر اوز کی بھی تعیناتی کردی ہے۔ کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کے لیے بھی آر او کی تعیناتی کردی ہے اور خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کے لیے سعید گل کی بطور آر او تعیناتی کردی ہے۔ واضح رہے پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں انتخابی افسر عدلیہ سے لینے کی سفارش کی تھی۔
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن میں صوبہ پنجاب اور خیبر پی کے  میں انتخابات کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، لاء انفورسنگ ایجنسیز اور حساس اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکیورٹی اداروں نے سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ الیکشن کمیشن نے سکیورٹی پر بات کرتے ہوئے دونوں صوبوں پنجاب اور خیبر پختونوا کے انتخابات کے لیے 3 لاکھ 53 ہزار اضافی نفری مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق حکام کو بریفنگ دیتے  بتایا گیا کہ پنجاب میں پولیس کے علاوہ 2 لاکھ 97 ہزار دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار درکار ہوں گے جبکہ خیبر پختون خوا میں 56 ہزار مزید نفری درکار ہوگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دونوں صوبوں میں تقریباً 67 ہزار پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے، پنجاب میں تقریباً 52 ہزار جبکہ کے پی کے میں 15 ہزار پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے۔ ڈی آر اوز انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کی نشاندہی کریں گے جبکہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ دیگر اداروں کے سکیورٹی اہلکار درکار ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے الیکشن کمیشن کو تھریٹس کے حوالے سے آگاہ کیا اور سکیورٹی اداروں نے موجودہ سکیورٹی تھریٹس کی بنیاد پر اس وقت الیکشن نہ کرانے کا مشورہ دے دیا۔ دوران اجلاس  اداروں نے انتخابات کرانے کی متفقہ طور پر مخالفت کردی۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایس آئی، آئی بی اور سی ٹی ڈی حکام نے رائے دی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے انعقاد کے لیے ماحول سازگار نہیں۔ اطلاعات ہیں کہ الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے اس بریفنگ پر فیصلہ کرے گا۔ بعدازاں الیکشن کمشن نے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلاً بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کا مقصد صوبوں میں پر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ اس بریفنگ کے بعد کمیشن کو الیکشن کے پر امن انعقاد کے سلسلے میں مختلف فیصلے کرنے میں آسانی ہو گی۔

Share your love

Leave a Reply

Adresa ta de email nu va fi publicată. Câmpurile obligatorii sunt marcate cu *

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!